ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / این وی رمنا ملک کے اگلے چیف جسٹس ہوں گے

این وی رمنا ملک کے اگلے چیف جسٹس ہوں گے

Thu, 25 Mar 2021 11:50:24    S.O. News Service

نئی دہلی ،25؍مارچ(ایس او نیوز؍ایجنسی) چیف جسٹس آف انڈیا ایس اے بوبڈے نے مرکزی حکومت سے سفارش کی ہے کہ جسٹس این وی رمنا کو سپریم کورٹ کا اگلا چیف جسٹس مقرر کیا جائے-

خیال رہے کہ چیف جسٹس بوبڈے کی مدت کار 23 اپریل کو ختم ہونے جا رہی ہے-جسٹس رمنا کو17فروری2014 کو سپریم کورٹ میں مقرر کیا گیا تھا اور وہ24 اپریل کو نئے چیف جسٹس کے طور پر عہدہ سنبھال لیں گے-

آئی اے این ایس نے ذرائع کے حوالہ سے بتایا کہ چیف جسٹس بوبڈے نے مرکزی حکومت کو ایک خط ارسال کر کے اگلے چیف جسٹس کیلئے جسٹس رمنا کے نام کی سفارش کی ہے-جسٹس رمنا کی چیف جسٹس کے طور پر مدت کار 16ماہ سے زیادہ کی ہوگی-

قبل ازیں، وزیر قانون روی شنکر پرساد نے جسٹس بوبڈے کو خط بھیج کر نئے چیف جسٹس کے حوالہ سے ان کی سفارش طلب کی تھی-حکومت نے چیف جسٹس سے کہا تھا کہ وہ اپنے جانشین کے نام کی سفارش بھیجیں -

اعلیٰ عدلیہ کے ارکان کی تقرری کے عمل کے مطابق،چیف جسٹس آف انڈیا کے عہدے پر سب سے موزوں سمجھے جانے والے سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج کو فائز کیا جانا چاہیے- نئے چیف جسٹس کو صدر جمہوریہ ہند 24/ اپریل کو عہدے کا حلف دلوائیں گے-


Share: